• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 158 نئے پیشے ملازمت کی فہرست میں شامل کرلئےتازترین

October 03, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین نے 2015 کے بعد سے 158 نئے پیشے منظور شدہ ملازمتوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق نئے پیشوں کی شمولیت کے بعد نظرثانی شدہ نئی فہرست میں ان کی تعداد 1 ہزار 639 ہوگئی ہے۔

نظر ثانی شدہ فہرست میں 97 پیشے ڈیجیٹل شعبوں بارے ہیں۔ ملک کی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں کرپٹوگرافک انجینئرنگ ، کاربن انتظام  اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے پیشے بھی شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ نئے پیشوں کے لئے قومی معیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیتی کورسز شروع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت افراد سامنے آسکیں۔

چین میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ 2021 کے اختتام پر اس کی مالیت 455 کھرب یوآن (تقریباً 64 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی تھی۔