بیجنگ(شِنہوا) مارکیٹ ریگولیشن کی ریاستی انتظامیہ کے سربراہ لو وین نے کہا ہے کہ چین متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کی رفتار تیز کرے گا جو موثر،اصولوں پر مبنی ،منصفانہ اور کھلی ہو گی۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین منصفانہ مسابقت کے جائزے کے قواعد و ضوابط کے نفاذ کیلئے قواعد وضع اور ان پر نظر ثانی کرے گا، مارکیٹ کی اجارہ داری اور غیر منصفانہ مسابقت کے تعین کے لئے قانونی قواعد کو بہتر بنائے گا اور ڈیجیٹل معیشت میں منصفانہ مسابقت کے لئے قواعد کو بہتر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور منصفانہ مسابقت میں رکاوٹ بننے والی پالیسیوں اور اقدامات پر نظر ثانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون پر مبنی حکومت کی تعمیر اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے جائزے اور تشخیص میں منصفانہ مسابقت کے جائزے کو شامل کرنے کے لئے مضبوط کوششیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منصفانہ مسابقت اور مارکیٹ نظم کو یقینی بنانے اور منصفانہ اور مربوط کاروباری کریڈٹ تشخیص کو فروغ دینے کے لئے علاقائی تحفظ پسند ی کے طریقوں اور مارکیٹ کی تقسیم سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسابقت کو ختم کرنے یا محدود کرنے کے لئے انتظامی اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے ایکٹ ممنوع ہوں گے اور ہر قسم کے کاروباری اداروں کو منظم طریقے سے مقابلہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
منصفانہ اور مربوط مارکیٹ ریگولیشن کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹ ریگولیشن کے معیار اور ڈیجیٹل تعمیر کو مضبوط بنانے اور مارکیٹ کی نگرانی کے لئے بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔
مارکیٹ معیشت کے بنیادی نظام کو بہتر بنانے کی اہمیت اور فوری ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے لو نے کہا کہ مارکیٹ تک رسائی اور اخراج کے نظام کو بہتر بنانے، تجارتی تحفظ کا خفیہ نظام قائم کرنے اور کریڈٹ نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔