• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری میں پہلے 8 ماہ کے دوران 5.8 فیصد اضافہتازترین

September 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے 8مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق  جنوری سےاگست تک مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری 367 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 53 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔

اس نمومیں پہلے سات مہینوں کے دوران رپورٹ کردہ 5.7 فیصد اضافے کی نسبت تیزی آئی ہے ۔

نجی شعبے کی جانب سے جنوری تااگست کے عرصہ کے دوران مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں2.3 فیصد بڑھ  کر 203 کھرب 10 ارب یوآن ہو گئی ہے ۔