• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مسلسل 15 سالوں سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،عہدیدار چینی وزارت تجارتتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین مسلسل 15 سالوں سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت داررہا ہے اوردو طرفہ تجارت 2023 میں ریکارڈ 282 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت تجارت کے عہدیدار جیانگ وی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون چین اور افریقہ کے تعلقات کا مرکز ہے۔

چین کی ریاستی کونسل نے چین افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے ایک پائلٹ زون بنانے کے عمومی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

  منصوبے کے مطابق چین 2027 تک ایک خاص سطح پر بین الاقوامی اثر و رسوخ رکھنے والے افریقہ کے ساتھ تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر پائلٹ زون قائم کرے گا۔   

جیانگ نے کہا کہ بنیادی مقصد افریقہ کے ساتھ تعاون کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسابقتی پلیٹ فارم بنانا ہے۔