• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مسلسل 14 برس سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سیکرٹری جنرل آسیانتازترین

September 15, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی مما لک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے اقتصادی ترقی، امن اور استحکام میں آسیان اور چین کے درمیان رشتوں کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

کاؤ نے ہانگ کانگ یو نیورسٹی میں " مشترکہ مستقبل، آسیان- چین معاشرے کی قربت " کے مو ضوع پر خطاب کے دوران کہا کہ چین مسلسل 14 برس سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ آگے بڑھنے کے لئے آسیان اور چین کو ملکر بہت کچھ کرنا ہے۔

شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدہ 20 ویں چین۔ آسیان نمائش ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو آسیان اور چین نے ملکر قائم کیا ہے ،یہ آسیان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے سکتا ہے۔

آسیان سربراہ نے آسیان میں ترقی ، آسیان ۔ چین تعلقات اور تعاون میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور آسیان ۔ چین تعلقات بڑھانے میں ہانگ کانگ کے ممکنہ مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔