• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مشرقی صوبے جیانگ سو میں عمر رسیدہ آبادی کے لئے سلور معیشت کا فروغتازترین

September 24, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو نے عمر رسیدہ آبادی کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق تازہ ترین اقدامات کے طور پر سلور معیشت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کا منصوبہ جاری کردیا ہے۔

جیانگ سو چین میں عمر رسیدہ افراد کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے صوبوں میں سے ایک ہے جہاں 2023 کے اختتام تک 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد تقریبا 2 کروڑ 10 لاکھ تھی۔ صوبے میں کھپت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سلورمعیشت ایسی معاشی سرگرمیوں کا کہا جاتا ہے جن کے تحت بزرگوں کو مصنوعات اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

جیانگ سو کی صوبائی حکومت کے مطابق یہ ساحلی صوبہ 2027 تک سلور معیشت کے لئے جامع صنعتی نظام تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 10 سے زائد خصوصی صنعتی پارکس کی تعمیر اور تقریبا 20 بڑے کاروباری اداروں کی شمولیت شامل ہے جو جدید اور منفرد مصنوعات تیار کرنے میں خصوصی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

جیانگ سو ایک پیداواری مرکز بھی ہے  جو عمررسیدہ افراد پر مبنی صنعتی ترقی کے لئے بہتر پوزیشن میں ہے، اس کے منصوبے میں 10 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں بزرگوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات اور بحالی کے آلات کی پیداوار ، اسمارٹ صحت کی دیکھ بھال اور بزرگوں کے گھروں میں ضروری تبدیلیاں شامل ہیں۔