بیجنگ (شِنہوا) چین کے اس وقت غیر فعال حالت میں موجود مریخ روور ژورونگ کی دسمبر میں خود کار طور پر فعال ہونے کی توقع ہے ، یہ فعا لیت اس کی توانائی کی سطح 140 واٹ سے زیادہ ہو نے پر ہو گی، جبکہ اس کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس کی بیٹری جیسے دیگر آلات کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سےبڑھ جائے گا۔
چین کی اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے تیان ون-1 مریخ مشن کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر جیا یانگ نے کہا ہے کہ ان دو مخصوص حالات کو مکمل کرنے کے بعد ژورونگ دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے اس خبر کا انکشاف سائنس کی مقبولیت کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔
جیا یانگ نے مزید کہا کہ چینی روور فعال ہونے کے بعد اس سیارے پر مزید ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جنوب کی جانب اپنا سفرجاری رکھے گا۔
رواں سال 18 مئی کومریخ کی سطح پر تقریباً 921.5 1 میٹرز کا سفر کرنے کے بعد ژورونگ مریخ پر شدید موسم سرما اور گرد آلود موسم کی وجہ سے غیر فعال حالت میں چلا گیا تھا۔