• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین منصفانہ و شفاف عالمی طرزِ حکمرانی میں اقوام متحدہ سے تعاون بڑھائے گا،چینی نائب صدرتازترین

January 31, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

ہان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ حقیقی کثیر الجہتی پرعملدرآمد کیا اور اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کی حیثیت کا مضبوطی سے دفاع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایسی مساوی، منظم، کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کا حامی ہے جس سے سب کو فائدہ ہو  جبکہ چین تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ملکر کام کریں۔

نائب صدر ہان نے 2025 میں اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ سے تعاون بڑھانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی برداری  کے قیام کے تصور کے تحت زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے ںظام کے لئے تمام فریقوں سے ملکر کام کرنے خواہشمند ہے۔

اس موقع پر قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے چین کو اقوام متحدہ کا ایک اہم شراکت دار اور عالمی امن و ترقی کے تحفظ میں ایک مضبوط قوت قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ چین پائیدار ترقی میں پیشرفت، عالمی تعاون کے فروغ اور عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔