ہوہوٹ(شِنہوا) چین-منگولیا کی سرحد پر واقع سب سے بڑی ہائی وے بندرگاہ گانگ موڈ پورٹ کے ذریعے سامان کی روزمرہ بنیادوں پر ترسیل کا حجم اس سال اب تک 1 لاکھ 70 ہزار ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔
بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار بندرگاہ کے ذریعہ روزمرہ سامان کی ریکارڈ نقل و حمل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 2022 میں بندرگاہ سے 1 کروڑ90 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی کسٹم کلیئرنس مکمل کی گئی جو2021 کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
بندرگاہ کی انتظامیہ نے اس ترقی کو ذہین اور ہموار کسٹم کلیئرنس نظام سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک بندرگاہ سے 1 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل ہو چکی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 200 فیصد سے زائد ہے۔