• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ہمیشہ کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور مضبوط حمایتی رہے گا، وانگ ییتازترین

April 22, 2024

نوم پنہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ کمبوڈیا کا انتہائی بااعتماد شراکت دار اور مضبوط حمایتی رہے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات کمبوڈیا کے بادشاہ نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کے دوران کہی۔

نوروڈوم سیہامونی نے کمبوڈیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کے بے لوث تعاون اور مدد کو سراہا جس نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا - چین معاشرے کی تعمیر کو ایک طاقتور تحریک فراہم کی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ "صنعتی ترقیاتی راہداری" اور "مچھلی اور چاول راہداری" کی تعمیر سے کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

بادشاہ نے کہا کہ کمبوڈیا ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کا نظریہ اور چین کے تجویز کردہ تین بڑے عالمی اقدامات کی فعال طریقے سے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ کمبوڈیا ۔ چین دوستی نسلوں میں منتقل ہوگی اور وقت کے ساتھ مستحکم ہوگی۔

اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کا قیام اعلیٰ معیار، اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ سٹریٹجک اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ چین ہمیشہ کمبوڈیا کا سب سے قابل بھروسہ شراکت دار اور مضبوط حامی رہے گا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین کی ترقی کمبوڈیا کی ترقی کے لئے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی ۔ چین مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین - کمبوڈیا معاشرے کے قیام کو فوقیت دیتا ہے۔