وین چھانگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کے دوسرے لیب کمپو ننٹ میں لانچ سائٹ پر مطلوبہ ایندھن بھر دیا گیا ہے۔
اس کا پری لانچ آپریشن اتوار کو کیا گیا تھا۔
پیر کے روز ادارے نے بتا یا کہ جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ اسپس کرافٹ لانچ سائٹ پر پہنچنے کے بعد خلائی جہاز کو جوڑنے اور آزمائش کا عمل کرلیا گیا تھا۔
لانچ سے قبل مینگ تیان لیب کو خلا میں لے جانے والے لانگ مارچ ۔5 بی وائی 4 کیریئر راکٹ کے ساتھ نظام کے افعال کی مشترکہ جانچ پڑتال بھی ہوگی۔
ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ لانچ سائٹ پر سہولیات اور سازوسامان اچھی حالت میں ہیں اور مشن میں شامل تمام امور کی منظم تیاریاں جاری ہیں۔
اس وقت چین کا تیان گونگ خلائی اسٹیشن کمپلیکس تیان ہی کور ماڈیول، وین تیان لیب ماڈیول، تیان ژو-4 کارگو جہاز اور شین ژو-14 عملہ بردار خلائی جہاز پر مشتمل ہے۔
اسے تیار کرنے و الوں نے کہا ہے کہ مینگ تیان لیب میں موجود سائنسی آلات ما ئیکرو کشش ثقل کا مطالعہ کرنے، فلوئڈ فزکس، میٹریل سائنس، کمبسشن سائنس اور بنیادی طبیعیات کے تجربات میں استعمال کئے جائیں گے۔