• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میڈیکل انشورنس کی رکاوٹوں کو دور کرے گاتازترین

December 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے بیمہ شدہ افراد کے مفادات کے تحفظ کے لیے میڈیکل انشورنس سے متعلق نامناسب رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق مہم کے دوران عوامی تشویش کا باعث بننے والے مسائل کو ہدف بنایا جائیگا۔ مثال کے طور پر کچھ طبی اداروں کی جانب سے داخل ہونیوالے مریضوں کی نگہداشت کے دنوں کی تعداد پر نامناسب پابندیاں یا ادویات کے اخراجات کی حد مقرر کر دی جاتی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے فروری 2023ء کے اختتام سے قبل ملک بھر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی کی جائیگی۔