• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زرعی مصنوعات کی تجارت میں 10.4 فیصد اضافہتازترین

November 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران زرعی مصنوعات کی غیر ملکی تجارت میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق 2022ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کی زرعی مصنوعات کا مجموعی تجارتی حجم 2 کھرب 48 ارب 51 کروڑ امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 10.4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 21.5 فیصد جبکہ درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس مدت کے دوران چین کے زرعی شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کے دیہی علاقوں کی کھپت میں بھی تیزی آئی ہے ، جنوری سے ستمبر کے دوران اشیائے صارفین کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو رواں سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔