ووہان (شِنہوا) چین میں دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاورپراجیکٹ تھری گورجز ڈیم سے سامان کی نقل وحمل کا سال 2022 میں نیا ریکارڈقائم ہوا ہے۔
تھری گورجز نیوی گیشن اتھارٹی نے پیر کو بتایا کہ 2022 میں تھری گورجز ڈیم سے مجموعی طور پر 15کروڑ98لاکھ ٹن کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.12 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2022 میں، اس منصوبے سے گزرنے والے کارگو کا حجم15کروڑ96لاکھ 50ہزار ٹن رہاجو گزشتہ سال کے مقابلے میں6.53 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ ڈیم کے پانچ سطحی شپ لاکس سے 15کروڑ61لاکھ 80ہزار ٹن کارگو کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.65 فیصد زیادہ ہے۔
تھری گورجز پراجیکٹ ایک کثیر العمل واٹر کنٹرول سسٹم ہے، جس میں 2ہزار309 میٹر لمبا اور 185 میٹر اونچا ڈیم، شمالی اور جنوبی اطراف میں پانچ سطحی شپ لاکس اور 34 ٹربو جنریٹر شامل ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2کروڑ25لاکھ کلو واٹ ہے۔