بیجنگ (شِںہوا) چین میں طوفان مویفا کے بدھ کو صوبہ ژے جیانگ سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے سبب چین کی قومی رصدگاہ نے طوفان کا انتباہ بڑھا کر نارنجی کردیا ہے۔ یہ رواں سال کا 12 واں طوفان ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز نے منگل کے روز بتایا کہ بدھ کی سہ پہر تک تائیوان، ژے جیانگ، فوجیان، شنگھائی اور جیانگ سو کے ساحلی علاقوں میں آندھی آئے گی۔
پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز میں تائیوان ، ژے جیانگ، شنگھائی ، جیانگ سو ، شان ڈونگ اور لیاؤننگ میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
مرکز نے ان علاقوں کو طوفان کی ہنگامی تیاریاں کرنے کا مشورہ دیا ہے اور مقامی رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ تیز ہوا اور بارش میں سفر نہ کریں۔
چین میں موسمیاتی انتباہ کا نظام 4 رنگوں پر مشتمل ہے، اس میں سرخ رنگ سب سے سخت انتباہ کو ظاہر کرتا ہے جس کے بعد نارنجی ، زرد اور نیلا انتباہ آتا ہے۔