• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں طلباء کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم کا آغازتازترین

March 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء میں خطرے سے بچنے اور اپنےتحفظ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک تعلیمی مہم شروع ہوگئی ہے ۔

چینی وزارت تعلیم کے مطابق ہفتہ بھر جاری رہنے والی مہم کے حوالے سے ایک سرکلر میں مقامی تعلیمی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں اسکولوں کی رہنمائی کریں تاکہ طلباء کی حفاظت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جا سکے اور ان کی اپنی حفاظت کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

سرکلر میں لکھا گیا کہ سرگرمیوں میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جانا چاہیے جن میں اسکول میں تشدد اور غنڈہ گردی کو روکنا، فائر سیفٹی، ٹریفک سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت شامل ہے۔

سرکلر میں مقامی تعلیمی حکام سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے محکموں اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کو منظم کریں۔