• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تیار کردہ روبوٹ نے گھٹنے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری کرلیتازترین

December 28, 2022

چھینگڈو(شِنہوا) چین میں تیار کردہ روبوٹ نے گھٹنے کی تبدیلی کی  کامیاب سرجری کی ہے، یہ انسانی سرجری کے لیے چین میں تیار کردہ روبوٹ کا پہلا تجارتی استعمال ہے۔ 

آرتھوپیڈک سرجنز کے زیرکنٹرول  روبوٹ نے سیچھوان یونیورسٹی کے ویسٹ چائنہ ہسپتال میں ایک 73 سالہ مریض کے گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن انجام دیا۔ ہسپتال میں آرتھوپیڈکس کے پروفیسر ژو زونگ کی نے کہا کہ مریض، جو دس سال سے زیادہ عرصے سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھا، میں اوسٹیوآرتھرائٹس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ژو نے کہا کہ مریض کے سی ٹی اسکین ڈیٹا کو ماڈلنگ کے لیے کمپیوٹر میں ڈالا گیا اور روبوٹ کی مدد سے آپریشن سے پہلے کمپیوٹر پر سرجری کے طریقہ کار کی مشق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ روبوٹ کی مدد سے سرجری کا فائدہ یہ ہے کہ مقدار، زاویہ اور موٹائی میں زیادہ درستگی کے ساتھ کٹنگ کرتے ہوئے  یہ ذہین اور انتہائی درست  ہے۔