• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تیار کردہ جکارتہ ۔ بان ڈونگ تیزرفتار ریلوے کی 2 ٹرینیں انڈونیشیا پہنچ گئیںتازترین

September 02, 2022

جکارتہ (شِنہوا) چین میں تیار کردہ جکارتہ بان ڈونگ تیزرفتار ریلوے (ایچ ایس آر) منصوبے کی تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین اور ایک معائنہ ٹرین چین کی چھنگ ڈاؤ بندرگاہ سے جکارتہ بندرگاہ پہنچ گئیں۔

ٹرینوں کی آمد جکارتہ - بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے کی تعمیر میں ایک اور سنگ میل ہے، یہ پہلا موقع بھی ہے جب چین میں تیار تیزرفتار ٹرینیں کسی دوسرے ملک کو برآمد کی گئی ہیں۔

سی آر آر سی چھنگ ڈاؤ سیفانگ کمپنی لمیٹڈ کی فو شنگ بلٹ ٹرین کی جدید ٹیکنالوجی سے ڈیزائن اور تیار کردہ تیز رفتار ای ایم یو (الیکٹرک ملٹی پل یونٹس) اور سی آئی ٹی (جامع انسپکشن ٹرین) ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور انہیں چینی معیارکے مطابق ڈیزائن اور تیارکیا گیا ہے۔

انہیں انڈونیشیا میں آپریٹنگ ماحول اور لائن کے حالات کے تحت ڈھالا گیا ہے۔

مزید 10 ٹرینیں 2023 کے اوئل چین سے انڈونیشیا پہنچ جائیں گی۔

چینی ٹیکنالوجی سے تعمیرکردہ جکارتہ ۔ بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مغربی جاوا صوبے کے صدرمقام بان ڈونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کرکے 40 منٹ کردے گی۔