تیانجن(شِنہوا) چین میں ثقافتی وسیاحتی صنعتوں کی نمائش2024 ملک کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں گزشتہ روز شروع ہوگئی۔جس میں 2 ہزار سے زیادہ ثقافتی اور سیاحتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
وزارت ثقافت وسیاحت کے زیر اہتمام منعقدہ چار روزہ نمائش کا مقصد چین کی ثقافت اور سیاحتی صنعتوں کے مواقع کو پیش کرنا اور ایسی صنعتوں کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
1 لاکھ 50مربع میٹر کے کل نمائشی رقبے پر محیط ایکسپو میں نو بڑے نمائشی ہال ہیں۔
ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر ڈو جیانگ کے مطابق اس سال کے آغاز سے چین کی ثقافتی صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور سیاحتی صنعت نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگار کے استحکام، کھپت اور تبادلوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
قومی شماریات بیورو کے مطابق، ملک کے ثقافتی شعبے میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم آمدنی میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اوراس شعبے میں بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی پہلی ششماہی میں تقریبا 65 کھرب یوآن(تقریباً 915ارب11کروڑ ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصدزیادہ ہے۔