• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ثقافتی آثارسے متعلقہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے کوششوں میں اضافہتازترین

September 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں قدیم ثقافتی مقامات اور قدیم مقبروں کی غیر قانونی کھدائی کے ساتھ ساتھ ثقافتی آثار کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے ثقافتی آثار سے متعلقہ  جرائم سے نمٹنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سپریم پیپلزکورٹ، سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ، وزارت پبلک سیکورٹی(ایم پی ایس )اور نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن(این سی ایچ اے ) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن میں قدیم ثقافتی مقامات اور قدیم مقبروں کے دائرہ کار کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔ہدایات میں یہ کہا گیا ہے کہ قدیم ثقافتی مقامات کی غیر قانونی کھدائی اور صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر کلیدی ثقافتی آثار قرار دیئے گئے قدیم مقبروں، یا تباہ کن طریقوں سے غیر منقولہ ثقافتی آثار کو چوری کرنے کی کوشش کے واقعات جرم تصور ہوں گے جن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایم پی ایس اگست 2020 سے ایسے جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کے لیے این سی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اب تک 3ہزار 950 ایسے مجرمانہ واقعات میں ملوث کل 8ہزار 420 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کے قبضے سے 82ہزار800ثقافتی آثاربرآمد کیے گئے جن میں سے تقریباً6ہزار500 قومی اہمیت کے حامل ہیں۔