• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں تاریخ سازسرمایہ کاریتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین تحفظ آب کے منصوبوں میں رواں سال جنوری سے نومبر تک کی جانے والی سرمایہ کاری کاحجم 10کھرب یوآن(تقریباً 143 ارب 80 کروڑامریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیا، جو 1949 کے بعد سے پہلے ہی ریکارڈ سالانہ بلند ترین سطح ہے۔

 وزارت آبی وسائل کی جانب سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ سال 2021 کے مجموعی اعداد و شمار کے مقابلے میں اس مدت کے دوران سرمایہ کاری میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

 اس عرصے میں ملک بھر میں تحفظ آب کے تقریباً 25ہزار نئے منصوبے شروع کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3ہزار767 زیادہ ہیں۔ 

وزارت کے مطابق، اس سرمایہ کاری کا زیادہ تر حصہ سیلاب کی روک تھام، پانی کی منتقلی کے پروگراموں اور پانی کی ماحولیاتی بحالی پر خرچ ہوا۔ 

آبی وسائل کے نائب وزیر لیو وی پھنگ نے کہا کہ ان شعبوں پر توجہ برقرار رکھتے ہوئے، وزارت 2023 میں آبپاشی کی سہولیات کو جدید بنانے، دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر اور  ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کرے گی۔ لیو نے کہا کہ نئے منصوبوں کے لیے خاص طور پر جن کو 2023 کے مرکزی بجٹ فنڈ سے تحفظ آب کی ترقی کے حوالے سے مالی امداد ملی ہے -- وزارت ان کی منظوری، بولی اور تیاری کے عمل کو تیز کرے گی، تاکہ ان پر جلد از جلد تعمیر شروع کی جاسکے۔