بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تحفظ آب کے منصوبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔آبی وسائل کے نائب وزیر لیو وی پھنگ نے بدھ کو بتایا کہ اس عرصے کے دوران پانی کے تحفظ کے منصوبوں میں 977ارب60کروڑ یوآن (تقریباً 141 ارب 40کروڑامریکی ڈالر)کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 329 ارب 60کروڑ یوآن یا 50.9 فیصد زیادہ ہے۔
نائب وزیر نے مزید بتایا کہ اگست کے آخر تک پانی کے تحفظ کے زیر تعمیر منصوبوں میں سرمایہ کاری 18کھرب یوآن سے تجاوز کرگئی تھی۔
ملک میں جنوری سے اگست تک پانی کے تحفظ کے 19ہزار نئے منصوبے شروع کیے گئے۔
معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے، چین نے آبی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور توقع ہے کہ ملک میں 2022 میں آبی تحفظ کے تعمیراتی منصوبوں میں 800 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مکمل کرلی جائے گی۔