• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں ریکارڈ سرمایہ کاریتازترین

October 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوری سے ستمبر تک تحفظ آب کے تعمیراتی منصوبوں میں ریکارڈ823 ارب60کروڑ یوآن(115ارب88کروڑ ڈالر)کی سرمایہ کاری کی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 64.1 فیصد زیادہ ہے۔

 آبی وسائل کے نائب وزیر لیو ویی پھنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں  19 کھرب یوآن سے زیادہ کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ  آبی تحفظ کے 42 بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا۔تحفظ آب کے منصوبوں کی تعمیر سے نو ماہ کے دوران 20لاکھ 90ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جن میں 17لاکھ10ہزار دیہی کارکن شامل ہیں۔

لیو نے بتایا کہ چین نے آبی تحفظ کے منصوبوں میں 800 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا سالانہ ہدف مقررہ وقت سے تین ماہ قبل حاصل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات اور فالو اپ پالیسیوں کا بہترین استعمال کیا اور یہ کہ مقامی حکومتوں کے خصوصی بانڈز اور نجی سرمائے جیسے دیگر مالی ذرائع کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا گیا۔