لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی خود اختیارعلاقے تبت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 2012 سے 2021 تک سالانہ اوسطاً 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جو قومی اوسط سے 2.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ علاقائی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2021 میں، خطے کی جی ڈی پی کا حجم 200 ارب یوآن (تقریباً 28 ارب 17 کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا تھا۔ 2021 میں دہائی کے دوران 7.6 فیصد کی اوسط سالانہ نمو کے ساتھ فی کس جی ڈی پی 56ہزار800 یوآن سے تجاوز رہا جو قومی اوسط سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تیان گوانگ ہوا نے بتایا کہ تبت کے صنعتی ڈھانچے کو مسلسل بہتر اور اس کی بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں کو مزید مربوط کیا گیا ہے۔