بیجنگ (شِنہوا) چین کی جا نب سے 2018 میں ملک بھر میں حیاتیات اور ماحولیاتی نقصانات کے ازالے پر کام شروع کر نے کے بعد سے حالیہ برسوں میں تباہ شدہ حیاتیاتی ماحول میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ چین نے 2021 کے اختتام تک حیاتیاتی و ماحولیاتی نقصانات کے ازالے کے 11 ہزار 300 معاملات نمٹائے۔
وزارت نے کہا ہے کہ حیاتیاتی و ماحولیاتی نقصانات کے ان معاملات میں تادبیی معاوضہ کی مالیت 11.7 ارب یوآن (1.64 ارب امریکی ڈالرز) تھی۔
وزارت کے مطابق 2021 کے اختتام تک مقامی حکومتوں نے 21 لاکھ 40 ہزار زرعی اراضی، 36 کروڑ 90 لاکھ مکعب میٹرز زمین پرپانی، 16 لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر زیرزمین پانی کی بحالی سمیت دیگر کامیابیوں بارے مطلع کیا۔