• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ستمبر کےدوران ویئرہاؤس سٹوریج کے شعبہ میں توسیعتازترین

October 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران ویئر ہاؤس سٹوریج کے شعبہ میں توسیع دیکھی گئی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سروے کے مطابق گزشتہ ماہ شعبے کی ترقی کو ظاہر کرنیوالا انڈیکس 52 فیصد پر کھڑا رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور مسلسل 5 ماہ سے توسیعی زون میں برقرار ہے۔

انڈیکس کا 50 فیصد سےاوپر آنا شعبے میں توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے جانا اس کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے ویئرہاؤسنگ کی طلب میں بلندی کے رحجان پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ نوٹ کیا کہ سیکٹر نے گزشتہ ماہ بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اس شعبےکی کمپنیاں مستقبل کی مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہیں، کاروباری سرگرمیوں کیلئے توقعات کی پیمائش کرنیوالا ذیلی انڈیکس اگست سے 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ستمبر میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہاکہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ای کامرس کی کھپت سے فروغ پانے والے اس شعبے کی نشوونما جاری رہنے کی توقع ہے۔