بیجنگ(شِنہوا)چین میںکوویڈ۔19 کا سیلف اینٹیجن ٹیسٹ کرنے سے متعلق رہنمائی کیلئے ایک سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کوویڈ۔19 ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند ، پرہجوم جگہوں پر کام کرنیوالے اور معمرافراد کی رہنمائی کی جائیگی۔
کوویڈ۔19 کیخلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام و کنٹرول میکانزم کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اینٹیجن کٹس کے ساتھ مثبت ٹیسٹ نتائج والے افراد میں اگر علامات ظاہر نہ ہوں یا ہلکی علامات ظاہر ہوں تو وہ گھر پر ہی قرنطینہ کر سکتے ہیں اور علاج کیلئے مناسب ادویات لے سکتے ہیں۔
ان کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے تو وہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے علاج کیلئے طبی اداروں کے فیور کلینک سے رجوع کریں۔