• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والے صوبے کا نیا ریکارڈتازترین

December 29, 2022

ہاربن (شِنہوا) چین کے سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والے صوبے حئی لونگ جیانگ میں سویابین کی پیداوار اور زیرکاشت رقبے میں 2022 کے دوران نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

قومی شماریات بیورو کے اعدادوشمارکے مطابق حئی لونگ جیانگ میں رواں سال سویا بین کی پیداوار 9.54 ارب کلوگرام رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 32.6 فیصد زائد اور ملک میں سویا بین کی مجموعی پیداوار کے 47 فیصد کے مساوی ہے۔

صوبے میں سویابین کا زیرکاشت رقبہ 7 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مو (49 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز) ہوچکا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے۔

حئی لونگ جیانگ کی جی شیان کاؤنٹی میں یونگ شینگ زرعی مشینری کوآپریٹو کے سربراہ لیو منگ کن کے جذبات خوشی سے بھرپور ہیں۔

لیو نے کہا کہ رواں سال ہمارے کوآپریٹو نے 20 ہزار مو سے زائد سویا بین کاشت کی اور فی مو 200 کلوگرام سے زیادہ پیداوار حاصل کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے حئی لونگ جیانگ اپنی سویابین کی پیداوار میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات کررہا ہے جس میں مختلف اقسام اور کھیتوں کے انتظام کے طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل ہے۔