• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں صارف اخراجات کو فروغ دینے کے لیے واؤچرز کا اجراتازترین

December 26, 2022

گوانگژو (شِنہوا) چین میں مقامی حکومتوں نے کوویڈ-19 کی وبا سے متاثرہ کیٹرنگ، سیاحت، خوردہ اور دیگر صنعتوں کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے خریداری واؤچرز کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔

جنوبی شہر گوانگژو نے کیٹرنگ، ای کامرس، خوردہ اور ہوٹل کے کاروبار سے متعلقہ مجموعی طور پر3کروڑ یوآن (تقریباً 43 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کے کوپن جاری کیے ہیں۔

گوانگزو کے علاقے بایون میں واقع ایک ریستوران کے مالک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں صارفین کی آمد میں تیزی آئی ہے اور تقریباً نصف صارفین نے حکومت کے جاری کردہ کوپن استعمال کیے ہیں۔

نومبر سے، بیجنگ نے واؤچرز کے چھ بیچز جاری کیے ہیں جو موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ کمپیوٹر اور ایئر پیوریفائر جیسے الیکٹرانک آلات کی خریداری سے متعلق تھے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے اپنے 10 سکی ریزورٹس کے لیے دسمبر کے آخر سے آئندہ سال فروری تک 50ہزار سے زیادہ واؤچر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہائی نان صوبے نے اکتوبر کے آخر سے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو 5کروڑ30لاکھ  یوآن کے واؤچر جاری کیے ہیں، جس سے پہلے ہی قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ کے دوران، ہائی نان میں باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 76 فیصد رہی ہے۔

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ  کی ایک سپرمارکیٹ میں ایک صارف سبزی خریدتے ہوئے۔(شِنہوا)