بیجنگ(شِنہوا) چین میں اگست کے دوران 3 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار ٹن صاف تیل استعمال کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پٹرول کی کھپت ایک سال قبل کےمقابلے میں 4.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملک میں صاف تیل کی مجموعی کھپت 22 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد زیادہ ہے۔
این ڈی آر سی اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرول کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ڈیزل کی کھپت میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.7 فیصداضافہ ہوا۔