بیجنگ(شِنہوا)چین کےسپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سیچھوآن کی صوبائی پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین وانگ منگ ہوئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی پی نے منگل کےروز ایک بیان میں کہا کہ قومی نگران کمیشن کی جانب سے تحقیقات ختم ہونے کے بعد وانگ منگ ہوئی کا کیس جائزہ اور قانونی کارروائی کیلئے پروکیوریٹوریٹ حکام کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی برائے انضباطی معائنہ اور قومی سپروائزی کمیشن نے جنوری میں اعلان کیا کہ وانگ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بعد میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا اور پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر عوامی عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔