• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق سینئر افسر پر رشوت لینےکے الزام میں مقدمےکی کارروائی کا آغازتازترین

August 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگشی ژوآنگ خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کے سابق نائب چیئرمین لیو ہونگ وو کے خلاف رشوت خوری کے
شبہ میں پبلک پراسیکیوشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا  کہ صوبہ ہائی نان کے عوامی پراکیو ریٹوریٹ کی پہلی برانچ کے پراسیکیوٹرز نے قانونی کارروائی صوبہ
ہائی نان کی پہلی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں کی۔ 

یہ استغاثہ لیو کے معاملے میں قومی نگران کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد سامنے آیا۔ استغاثہ نے لیو پر الزام لگایا کہ انھوں نے گوانگشی میں اپنے
مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فائدہ اٹھایا اور غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیاء میں رشوت وصول کی۔ 

استغاثہ نے کہا کہ لیو کو رشوت ستانی کے جرم کا مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔