• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق اہم عہدایدار کوحکومتی جماعت سے نکال دیا گیاتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قومی سلامتی میں انسداد بدعنوانی کے اعلی ادارے کے نظم و ضبط معائنہ اور نگرانی دفتر کے سابق سربراہ لیو یان پھنگ کو پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال دیا گیا  اور انہیں سرکاری عہدے سےبرطرف کر دیا گیا ہے۔

یہ سزا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اینڈ نیشنل سپروائزری کمیشن کی طرف سے لیو کے خلاف تحقیقات کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی منظوری کے بعد دی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ لیو، اپنے نظریات اور اعتقاد سے محروم ہو کر سیاسی طور پر سراسر بدعنوانی میں مبتلا ہوچکے تھے۔ انھوں نے مفادات کے لیے سیاسی طاقت کا ناجائز استعمال کیا اور اپنی طاقت کو سیاسی سرمایہ، ذاتی فائدے اور دولت کے حصول کے لیے ایک آلے میں تبدیل کر رکھا تھا۔

تحقیقات کے مطابق، لیو توہم پرستانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث پایا اور انھوں نے  اپنے معاملات  کی تحقیقات میں مزاحمت کی۔