• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں روزمرہ اشیاکی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں روزمرہ ضروریات کی مارکیٹ میں سپلائی کی صورتحال قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ عمومی طور پربہترہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شوجوئی تنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں 22 اگست سے 28 اگست تک کے ہفتے میں اناج،گوشت ،انڈوں اورسبزیوں کی تھوک قیمتوں میں بالترتیب 0.4 فیصد، 1.4 فیصد، 4 فیصد اور 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 گائے کے گوشت اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی  جبکہ خوردنی تیل اور مٹن کی قیمتیں اسی عرصے کے دوران برقرار رہیں۔

شو نے کہا کہ وسط خزاں کا تہوار قریب آنے کے ساتھ، وزارت مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اشیا کی سپلائی اور قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔