• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہلی ششماہی کے دوران 2ہزار کلومیٹر سے زیادہ نئی ریلوے لائن کا افتتاحتازترین

September 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  مجموعی طور پر2,043.5 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں استعمال میں لائی گئی ہیں۔

 چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی (چائنہ ریلوے)کی جانب سے بدھ کوجاری فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران، ملک کے ریل کارگو کا حجم  گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافے سے تقریباً1ارب 95کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔

چائنہ  ریلوے کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران ریلوے کے مسافردوروں کی تعداد78کروڑ70لاکھ رہی جو کوویڈ-19 کی وبا کے دوبارہ سراٹھانے کی وجہ سے 42.8 فیصد کم ہیں۔

پہلی ششماہی میں  چین-یورپ مال بردار ٹرین کے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد اضافے سے7ہزار514 رہی۔ٹرینوں کے ذریعے بیس فٹ مساوی یونٹ کے7لاکھ 24ہزارکنٹینرزکی ترسیل کی گئی ، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق  نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے ریل کارگو کی ترسیل 33 فیصد بڑھ کر  بیس فٹ مساوی یونٹ کے 3لاکھ 79ہزارکنٹینرز تک پہنچ گئی۔