بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید وسعت دینے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد پیشہ ورانہ اسکولوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار، اس کی قبولیت اور ترغیب میں اضافہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اعلی صلاحیت کے تکنیکی ماہرین اور ہنر مند کارکنوں کو تربیت فراہم کی جاسکے۔
ملک کی پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات کے تحت ایک کثیر اشکال ، کثیر چینل، اور پائیدار تعلیم و تربیت کے نظام ، حکومتوں، صنعتوں، کاروباری اداروں اور اسکولوں میں تعاون کے طریقہ کار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی، نومیریکلی کنٹرولڈ مشینی آلات ،روبوٹس، ہوابازی اور خلائی سازوسامان کی تیاری اور بائیو میڈیسن جیسی صنعتوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دی جائے گی۔
ان صنعتوں میں معروف کاروباری اداروں اور پیشہ ورانہ اسکولوں کو تعاون بڑھانے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔
جدید مینوفیکچرنگ، جدید زراعت اور جدید خدمات کے شعبوں کے لئے پیشہ ورانہ اسکولوں میں فیکلٹی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔
رہنما اصول میں پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے مزید پالیسی کے تعاون کا وعدہ کیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون کا نیا طریقہ کار تلاش کریں اور پیشہ ورانہ تعلیم میں زیادہ سے زیادہ نجی اور صنعتی سرمایہ کاری کی ترغیب دیں اور مالیاتی اداروں کو خدمات اور مدد فراہم کرنے کے لئے خوش آمدید کہیں۔