بیجنگ (شِںہوا) چینی حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیاء کی قیمتوں میں اگست کے آخر کی نسبت ستمبر کے شروع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیر نگرانی 50 بڑی اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں، ان میں سے 24 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمت کم ہوئی۔
ہر 10 روز میں جاری ہونے والے یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروش اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔