بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2022 میں پہلی بار آبی تحفظ کے منصوبوں پر سالانہ سرمایہ کاری 10 کھرب یوآن(تقریباً 1 کھرب 42 کروڑ امریکی ڈالر) سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
نائب وزیر برائے آبی وسائل لیو وی پھنگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں چین نے آبی تحفظ کے منصوبوں پر 9 کھرب 21 ارب 10 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں سے صرف اکتوبر کے دوران 97 ارب 50 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
لیو نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین نے 11 کھرب 50 ارب یوآن کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ آبی تحفظ کے 24 ہزار منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے جس میں سے 45 بڑے منصوبے ہیں۔
تحفظ آب کے منصوبوں کی تعمیر کے باعث ابتدائی 10 ماہ کے دوران 22 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جن میں دیہی مزدور کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار ملازمتیں بھی شامل ہیں۔
لیو نے کہا کہ ملک معاشی بحالی کو مستحکم کرنے میں مدد کیلئے معیار اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اس طرح کی تعمیرات کو فروغ دیتا رہے گا۔