بیجنگ (شِنہوا) چین میں حالیہ برسوں کے دوران پانی اور مٹی کے ضیاع میں مسلسل کمی ہوئی ہے جس کی وجہ دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر کی دیکھ بھال ، پانی ، مٹی کے تحفظ اور حیاتیاتی و ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر کی گئی کوششیں ہیں۔
آبی وسائل کے نائب وزیر لی لیانگ شینگ نے بتایا کہ ان کوششوں سے چین میں پانی اور مٹی کے تحفظ کی شرح مسلسل بڑھی ہے جس سے دریاؤں اور جھیلوں کا ماحولیاتی نظام مسلسل بہتر ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر پانی اور مٹی کو ضائع ہونے سے روکا گیا۔
انٹرنیشل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر آن ایوریشن اینڈ سیڈمنٹیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین لی نے کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ،انسانی سرگرمیوں اور صنعتی عمل میں اضافے کے ساتھ شدید موسمی واقعات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے اور کئی ممالک کو تنزلی اور کٹاؤ کے مسائل کا سامنا ہے۔
لی نے کہا کہ آئی آر ٹی سی ای ایس کٹاؤ اور تنزلی کے عالمی مسئلے سے نمنٹے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے مزید کام کرے گا اور یونیسکو کے بین الحکومتی ہائیڈرولوجیکل پروگرام کے 9 ویں مرحلے کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں مدد کرے گا۔