تیان جن (شِنہوا) چین کے شمال میں پاکستانی طالب علم محمد نبیل نے چینی کنگ فو سیکھنے کے اپنے خواب کو پورا کرلیا۔
محمد نبیل تیان جن کی نان کھائی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اپنے پی ایچ ڈی کے لئے انہوں نے 2018 میں تیان جن کا انتخاب کیا۔ جو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ چینی مارشل آرٹس یا کنگ فو کا اپنا دیرینہ خواب بھی پورا کرنے کے لئے تھا۔
چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں ہوجیانگ ہونگ(دائیں) محمد نبیل کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔(شِنہوا)
محمد نبیل نے کہا کہ وہ پاکستان میں چینی کنگ فو فلمیں دیکھنے کے بعد مشہور چینی مارشل آرٹس ماسٹر ہو یوآن جیا کے مداح بن گئے تھے۔
تیان جن میں دوران تعلیم وہ ہو یوآن جیا کے آبائی شہر جنگ وو ٹاؤن گئے اور ہو جیانگ ہونگ سے ملے جو کنگ فو لیجنڈ کی نسل اور تیان جن یونیورسٹی آف اسپورٹس میں مارشل آرٹس کی استانی ہیں۔
محمد نبیل نے ہو کی ہدایت پر ہو طرز کی باکسنگ کی مشق شروع کی ،جسے تیان جن میں ایک غیر معمولی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔
مستقبل بارے بات کرتے ہوئے محمد نبیل نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ چین میں ایک استاد کے طور پر کام کریں گے اور مارشل آرٹس کی روح کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔
چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل مترجم سافٹ ویئر کی مدد سے ہو طرز کی باکسنگ بارے چینی کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل (با ئیں) ہوجیانگ ہونگ سے ہوطرز کی باکسنگ سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل ( دا ئیں) ہوجیانگ ہو نگ کے ساتھ ہوطرز کی باکسنگ کی مشق کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے جنگ وُو ٹاؤن میں کنگ فو لیجنڈ ہو یوآن جیا کے یادگاری ہال میں محمد نبیل (دائیں) اپنے ایک دوست کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)