بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے مزید چھ شہروں کو سروس سیکٹر کھولنے کے لیے جامع پائلٹ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ریاستی کونسل کے مطابق، شین یانگ، نانجنگ، ہانگژو، ووہان، گوانگژو اور چھینگڈو منصوبوں کی منظوری کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے پائلٹ پروگرام چلا سکتے ہیں۔ ریاستی کونسل نے ان شہروں پر زور دیا کہ وہ خدمات کے شعبے میں اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ جدید خدمات کی ترقی کو تیز کریں اور بین الاقوامی مسابقت اور تعاون میں نئے فوائد حاصل کریں۔ چین نے 2015 میں بیجنگ میں سروس سیکٹر کھولنے کے لیے پائلٹ پروگرام شروع کیاتھا جس کے بعد 2021 میں تیانجن، شنگھائی، ہائی نان اور چھونگ چھنگ کو ایسے پروگراموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ چین کی خدمات کی انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کی اضافی قدر میں 2012 سے اب تک 1.49 گنا اضافہ ہوا ہے۔