• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مسلسل اقتصادی بحالی کے باعث صنعتی پیداوار میں اضافہتازترین

November 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کی بدولت صنعتی پیداوار میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

قومی شماریات بیورو کی جانب سے منگل کو جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کا ایک اہم اقتصادی اشاریہ ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار اکتوبر میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد بڑھ گئی ہے جو تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

بیورو نے بتایا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور ملک میں نوول کرونا وائرس کی بحالی جیسے متعدد چیلنجز کے باوجود چینی معیشت نے اکتوبر میں مستحکم بحالی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے کیونکہ ملک نے ترقی کی حامی پالیسیوں کو نافذ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کان کنی کی صنعت کی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خصوصا ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں مضبوط نشوونما دیکھی گئی ہے ، گزشتہ ماہ اس شعبہ کی پیداوار میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا جو سمتبر کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔