بیجنگ(شِنہوا) چین میں خوردہ اور تھوک فروخت میں اضافے کے ساتھ اکتوبرمیں مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں توسیع کا رجحان جاری رہا۔
چائنہ پیسنجر کارایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں خوردہ چینلز کے ذریعے تقریباً 18لاکھ 40ہزار مسافر کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد زیادہ ہیں۔ مسافر کاروں کی تھوک فروخت گزشتہ ماہ 21لاکھ 90ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ کار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر میں2لاکھ 70ہزار مسافر کاریں برآمد کی گئیں۔
لاجسٹکس اور سپلائی چین میں بہتری کے ساتھ ساتھ وافر انوینٹری اور دیگر سازگار عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کار پرچیزٹیکس میں کمی فروخت میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔