• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں موسم سرما کا ماہی گیری میلہ شروع ہوگیاتازترین

December 30, 2022

سونگ یوآن (شِنہوا) چھاگن جھیل میں موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر ایک میلہ شروع ہوگیا ہے، یہ یہاں موسم سرما میں ماہی گیری کے سالانہ سنہری موسم کی شروعات بھی ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن شہر میں واقع چھاگن جھیل ملک میں میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے جس میں ماہی گیری کے وافر وسائل موجود ہیں۔

صدیوں سے چھاگن جھیل کے کنارے آباد مقامی افراد برف کی تہہ میں ہاتھ سے سوراخ کرکے اور مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے برفیلے پانیوں میں جال ڈال کر آئس فشنگ کی روایت زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

برسوں کی کوششوں سے چھاگن جھیل میں موسم سرما کے دوران مچھلی کا شکار سیاحوں کا مقبول مشغلہ بن گیا ہے۔

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر شروع ہونے والے میلے کی افتتاحی تقریب کو دیکھا جاسکتاہے۔(شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر شروع ہونے والے میلے کی افتتاحی تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر سیاح موسم سرما کے مچھلی کے شکار کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی منجمد چھاگن جھیل پر مقامی ماہی گیر مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)