• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں میگا پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیرشروعتازترین

December 30, 2022

چھینگڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں تبت کے خود اختیارپریفیکچر گارزے میں ایک میگا پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیرشروع کردی گئی ہے۔

اس نئے منصوبے کے لیے دریائے یالونگ پر تعمیرشدہ  لیانگ ہیکاؤ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے آبی ذخیرہ میں توسیع  کی ضرورت نہیں ہوگی،جو سیچھوان کے اس پہلے  پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے بالائی ذخائر کے طور پر کام کرے گا۔ڈاون اسٹریم میں واقع ایک اور پاور پلانٹ کا ریزروائر جس میں توسیع کی ضرورت ہوگی، اس پروجیکٹ کے نچلے ذخائر کے طورپرکام کرے گا۔  نچلے ذخائر سے بالائی ذخائرتک پمپ کیے جانے والے پانی کے علاوہ،زیرتعمیر پروجیکٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے بارش اور ندی کے پانی جیسے قدرتی ذرائع آب کو بھی  استعمال کرے گا۔

اس منصوبے میں چار ہائیڈرو جنریٹر یونٹ نصب کیے جائیں گے، جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت  3لاکھ  کلو واٹ ہوگی۔ لیانگ ہیکاؤ ہائیڈرو پاور پلانٹ  کی موجودہ 30لاکھ  کلو واٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ مل کر، نئے منصوبے کی مجموعی صلاحیت 42لاکھ  کلو واٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔