شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی شہر دالیان میں میگا پاور سٹوریج پراجیکٹ کے پہلے مرحلے نے کام شروع کر دیا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس (ڈی آئی سی پی) کے مطابق، 400 میگاواٹ ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے حامل دالیان کنکرنٹ انرجی سٹوریج پاورسٹیشن کو صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈی آئی سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شیان فینگ نے بتایا کہ یہ پاور سٹوریج ایک پاور بینک کی طرح کام کرتا ہے،بجلی کے آف پیک اوقات میں، اسکی بیٹریاں قابل تجدید توانائی ذرائع سے چارج کی جائیں گی،جبکہ بجلی کے انتہائی زیادہ استعمال کے اوقات میں بیٹریوں کی کیمیکل توانائی بجلی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔لی نے کہا کہ ہوا اور شمسی توانائی سمیت صاف توانائی کی غیر مستحکم اور وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی پیداوار کو دیکھتے ہوئے، یہ منصوبہ صاف توانائی کے استعمال کو بڑھا تے ہوئے گرڈ کے استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔