• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ماحولیات اصلاح مہم کے دوران 67 لاکھ ہیکٹر اراضی بحالتازترین

April 23, 2024

جی نان(شِنہوا)چین نے شان شوئی انیشی ایٹو کے تحت ماحولیات اصلاح مہم کے دوران 10 کروڑ مو (تقریباً 67 لاکھ ہیکٹر) سے زیادہ اراضی کو بحال کردیا ۔

وزارت قدرتی وسائل نے یہ اعداد و شمار مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر لین یی زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں جاری کئے۔

شان شوئی انیشی ایٹو یا "پہاڑ اور دریا" چین کا ملک گیر اقدام ہے جس کا مقصد 2030 تک پہاڑوں، جنگلات، سبزہ زاروں اور آبی گزرگاہوں سمیت ایک کروڑ ہیکٹر قدرتی مقامات کو بحال کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) میں نیچر بیسڈ سلوشنز کے عالمی سربراہ چارلس کاراگوا نے چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزارت کے مطابق اس اقدام میں صوبائی سطح کے 29 علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں دریائے یانگسی اور دریائے زرد کے طاس کے تحفظ سے متعلق 31 منصوبے، چھنگ ہائی - شی ژانگ سطح مرتفع کے لئے 7 منصوبے اور تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ فاریسٹ پروگرام کے لیے 21 منصوبے شامل ہیں۔

اصلاحی پروگرام میں چین کے مغربی علاقوں میں ترقی سے متعلق 22 ، شمال مشرقی علاقے میں بحالی کے 4 منصوبے، دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی کے 4 اور بیجنگ-تیان جن- ہیبے خطے کی مربوط ترقی سے متعلق 4 منصوبے شامل ہیں۔