شنگھائی (شِنہوا) سی ایس ایس سی کارنیول کروز شپنگ کی ذیلی کمپنی ،چینی کروز بحری جہازوں کے برانڈ آڈورا کروزز نے اپنے پہلے چینی ساختہ بڑے کروزجہاز میں 5 جی کنیکٹیوٹی لانے کے لیے چائنہ ٹیلی کام کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کروز جہاز کو جدید وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا اور وائی فائی 6 اورموبائل 5 جی نیٹ ورک جہاز کے مسافروں کو اسی نیٹ ورک کی زمین جیسی سہولت فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چین کی سب سے بڑی شپ بلڈنگ کمپنی،چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) اور امریکہ کی کارنیول کارپوریشن کے جوائنٹ وینچر سی ایس ایس سی کارنیول کروز شپنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، چھن ران فینگ نے کہا کہ کروز انڈسٹری کی 5 جی مارکیٹ میں پہلا فائدہ اٹھا کر، امید ہے کہ ہم سمندری سفر کے شعبے میں ڈیجیٹل مواصلات کے لیے ایک نیا معیار قائم کریں گے۔
چائنہ ٹیلی کام کی شنگھائی برانچ کے گونگ بو نے کہا کہ ہم مہمانوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور مشترکہ طور پر سیاحتی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیٹ ورک کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ہائی ڈیفینیشن کے ساتھ ساتھ اے آر/وی آر اور دیگر مواد کی خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے۔