• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کوویڈ پابندیوں کے خاتمہ سےعالمی رسد بحال ہوں گی:افریقی ماہرتازترین

January 27, 2023

اکرا(شِنہوا)  گھانا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین میں کوویڈ-19 پابندیوں کا خاتمہ عالمی سپلائی چینز کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ گھانا میں آکسفورڈ کمیٹی برائے قحط سے نجات کے لیے کام کرنے والے مالیاتی پالیسی کے ماہر الیکس امپابینگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے  کوویڈ کی کنٹرول پالیسیوں کو بہتر بنایا جانا عالمی معیشت کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس سے چین اور باقی دنیا کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کا رجحان پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ گھانا اور بہت سے دوسرے ممالک چین کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتے ہیں۔ اس لیے چین  کی جانب سے دنیا کے لیے اپنے دروازے دوبارہ کھولنے کا مطلب ہے کہ چیزیں معمول پر آئیں گی،اس صورت میں یقینی طور سے ناکافی سپلائی کی وجہ سے بڑھنے والی  مہنگائی  کم ہوگی۔

موسم بہار کے تہوار کی ہفتہ بھر کی تعطیلات کے دوران، چین میں سینما گھروں میں شائقین کی بڑی تعداد کے آنے اور سیاحوں سے بھرے خوبصورت  تفریحی مقامات کے ساتھ کھپت میں اضافہ ہواہے۔