چین میں قومی سطح پرکاروبار اور جدت کے ہفتہ کا انعقاد کیا جائےگاتازترین
September 14, 2022
ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہرہیفے میں 15 سے 21 ستمبرتک قومی سطح پر کاروبار و جدت کے ہفتہ کا انعقاد کیا جائےگا۔
"جدت زندگی کو متحرک کرتی ہے، کاروبار روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں"کے عنوان سے اس سالانہ ایونٹ میں بڑے پیمانے پر کاروبار اورجدت کے شعبے میں کامیابیوں کو نمایاں کرنے کے لیے آن لائن اور آف لائن، ملک بھر میں تقریباً 1ہزار سرگرمیوں کاآغاز کیاجائے گا۔
ہیفے کی شہری حکومت کے مطابق ملک بھر سے منتخب 160 سے زیادہ منصوبوں کی ہیفے میں نمائش کی جائے گئ، تاکہ کاروباری افراد کو ایک ڈسپلے پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے کاروباراور جدت کے لیے سازگارکاروباری ماحول پیدا کیا جا سکے۔ لائیو سٹریمنگ ایونٹس کے ساتھ ہیفے میں اعلیٰ معیار کی انٹرپرینیورشپ، جدت اور سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔